Sehrish & Fawad from Pakistan

Sehrish Mushtaq and Fawad Baig are media professionals from Lahore city of Pakistan. Both started their career as TV directors and producers in the state owned Pakistan Television (PTV) in 2005. Fawad is still associated with PTV and Sehrish is a lecturer in Department of Mass Communication at Lahore College for Women University, Pakistan. Both husband and wife are on study leave and pursuing their PhD from Institute of Media and Communication, Technical University of Dresden (TUD). Fawad’s topic of PhD thesis is related to party press relationship while Sehrish’s topic is directly related to peace. She is working on Peace Journalism model and possibility of its application for the news coverage of different issues and events between India and Pakistan.

After 70 years of their inception, India and Pakistan are still not able to harmonize their relations as neighboring countries. A continuous environment of hostility prevails between both countries and their people as well. Despite sharing the longest border with India, it is not easily possible for Pakistanis and Indians both to visit each other. This is the reason, both Indian and Pakistanis hardly become friends with each other. Sehrish’s slam with Neelakshi also shares an urge of being able to meet people from the other side of border. They want people of both sides to realize that putting aside their yearlong prejudices will help develop long-lasting friendships and ultimately may lead towards peace between India and Pakistan.

دکھائیں اُردُوچھپائیں اُردُو

سحرش مشتاق اور فواد بیگ کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ھے اور یہ دونوں میڈیا پروفیشنل ہیں۔ دونوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی (PTV) سے 2015 میں بطور ٹی وی پروڈیوسر/ڈائریکٹر کیا۔ فواد اب بھی پی ٹی وی کے ساتھ منسلک ہیں جبکہ سحرش لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے بطور لیکچرار منسلک ہیں۔ یہ دونوں میاں بیوی اپنے اداروں سے چھٹی لے کر آج کل جرمنی کی ٹیکنیکل یونیورسٹی آف ڈرسڈن سے میڈیا میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ فواد کے تھیسس کا موضوع پاکستانی اخبارات اور سیاسی جماعتوں کے مابین تعلق کی نوعیت سے متعلق ھے، جبکہ سحرش کی ریسرچ صحافت کے امن ماڈل سے متعلق ھے۔ سحرش اس ماڈل کو بنیاد بناتے ہوئے بھارت اور پاکستان کے درمیان معاملات اور واقعات کو اخبارات میں دی جانے والی کوریج کا تجزیہ کر رہی ہیں۔

اپنے قیام سے لے کر آج تک، ستہر سال گزر جانے کے باوجود دونوں ہمسایہ ممالک بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ دونوں ممالک اور ان کے عوام میں تعلقات آج تک کشیدہ ہیں۔ ان کے درمیان ایک طویل سرحد موجود ہیں مگر دونوں اطراف رہنے والے افراد کو ایک دوسرے کی طرف جانے کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ھے۔ سحرش اور اس ایونٹ (International Peace Slam) میں اس کی ساتھی نیلاکشی، جس کا تعلق بھارت سے ھے، دونوں کی خواہش ھے کہ دونوں ممالک کے افراد ایک دوسرے سے اچھی طرح مل پائیں۔ یہ دونوں چاہتی ہیں کہ ان ممالک کے عوام ایک دوسرے کے مابین عرصہ دراز سے موجود نفرتوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے اچھے تعلقات کو استوار کریں جس سے ان کے درمیان امن کی راہ ہموار ہو سکے گی